دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے فوجا سنگھ جالندھر کے قریب اپنے گاؤں میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
فوجا سنگھ کے پاسپورٹ پر تاریخ پیدائش یکم اپریل 1911 درج تھی، انہوں نے رننگ کا آغاز 89 برس کی عمر میں لندن منتقل ہونے کے بعد کیا تھا اور وہ 100 برس کی عمر میں میراتھون مکمل کرنے والے دنیا کے واحد رنر تھے۔
فوجا سنگھ نے 2011 میں ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھون 8 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی تھی اور 2012 میں انہوں نے 101 برس کی عمر میں لندن میراتھون 7 گھنٹے 49 منٹ میں مکمل کی۔
اس کے علاوہ فوجا سنگھ رننگ میں 90 برس کی کیٹیگری میں متعدد ریکارڈز کے مالک تھے۔


