1916 میں غرق ہونیوالے ٹائی ٹینک کے ساتھی جہاز سے ایک صدی بعد پہلی بار اشیا نکال لی گئیں

میں غوطہ لگانے والے ڈائیورز نے ٹائی ٹینک کے ساتھ تیار ہونے والے بحری جہاز ایچ ایم ایچ ایس برٹینیک کے ملبے سے ایک صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار چند اشیا کو نکالا ہے۔

وائٹ اسٹار لائن نامی کمپنی نے 20 ویں صدی کے آغاز میں 3 عظیم الشان بحری جہاز تیار کروائے تھے جن میں سے ایک اولمپک، دوسرا ٹائی ٹینک اور تیسرا برٹینیک تھا۔

ٹائی ٹینک کے بعد برٹینیک نے بھی سمندر میں غرق ہوگیا تھا۔

یہ پہلے تو مسافر بحری جہاز تھا مگر جنگ عظیم اول کے دوران اسے اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

یہ جہاں بحیرہ ایجیئن میں سفر کررہا تھا جب نومبر 1916 میں یہ ایک جرمن یو بوٹ کی لگائی گئی بارودی سرنگ کا شکار ہوکر یونانی جزیرے Kea کے قریب ڈوب گیا تھا۔

یونانی وزارت ثقافت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایک تحقیقی پروگرام کے تحت 109 سال بعد پہلی بار برٹینیک سے اولین اشیا نکالی گئیں۔

ملبے سے سگنل لیمپ، سرامکس ٹائلز اور دوربینوں کے ایک جوڑے سمیت دیگر اشیا کو نکالا گیا۔

اس بحری جہاز کا ملبہ 120 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے