سمندری سیل کشتی پر چڑھ کر کِلر وہیلز سے بچنے میں کامیاب

سمندروں میں دہشت کی علامت سمجھی جانے والی شارک کی یہ قسم خود کس سے خوفزدہ رہتی ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اورکا یا کِلر وہیل وہ سمندری جاندار ہے جو گریٹ وائٹ شارک کا شکاری ہے۔

درحقیقت کِلر وہیل کو سمندروں کا بہترین شکاری سمجھا جاتا ہے اور شکار کے لیے اس سے بچنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

مگر امریکا میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جب کِلر وہیلز کے گروپ نے ایک سیل (ایک سمندری ممالیہ جاندار) کا شکار کرنے کی کوشش کی تو اس نے ایک فوٹوگرافر کی کشتی پر چڑھ کر اپنی جان بچا لی۔

Charvet Drucker نامی فوٹوگرافر امریکی ریاست Seattle کے قریب سمندر میں وہیلز دیکھنے کے لیے سفر کر رہی تھیں جب انہوں نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی۔

فوٹوگرافر نے ایک 206 فٹ بڑی کشتی کو کرائے پر لیا اور پھر سمندری سفر کے دوران کم از کم 8 کِلر وہیلز پر مشتمل گروپ کو دیکھا۔

یہ وہیلز مخصوص انداز سے حرکت کر رہی تھیں جس سے عندیہ ملا کہ وہ شکار کر رہی ہیں۔

فوٹوگرافر نے اپنا کیمرے کے لینس کو اس جانب زوم کیا تو ایک سیل کو وہیلز سے جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

ایک موقع پر انہوں نے سیل کو وہیلز کے درمیان ہوا میں اڑتے دیکھا تو خیال کیا کہ اب اس کا بچنا ممکن نہیں۔

مگر جب کِلر وہیلز کشتی کے قریب آئیں تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اب بھی اپنے شکار کا تعاقب کر رہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کشتی کا انجن بند کر دیا تاکہ وہیلز زخمی نہ ہوسکیں گے اور سیل پانی سے نکل کر کشتی کی موٹر کے قریب بنے پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔

امریکی قوانین کے تحت سیل کو چھونا یا اس کے راستے میں مداخلت کرنے میں پابندی ہے مگر فوٹوگرافر نے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

کِلر وہیلز نے فوری طور پر ہار نہیں مانی اور کشتی کے قریب گھومنا اور غوطہ لگانا شروع کرکے لہریں پیدا کیں۔

ان لہروں سے سیل ایک بار کشتی سے نیچے پانی میں گری مگر پھر واپس چڑھنے میں کامیاب ہوگئی۔

15 منٹ بعد کِلر وہیلز بھی کشتی سے دور چلی گئیں۔

فوٹوگرافر اس سے قبل کِلر وہیلز کے منہ میں مردہ سیلز کی تصاویر بنا چکی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ان وہیلز کو کھانا کھاتا دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘یقیناً میں کِلر وہیلز کی ٹیم میں ہوں مگر جب وہ سیل کشتی پر چڑھی تو میں اس کی حامی بن گئی’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے