امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں: صدر یوکرین

صدر زیلنسکی نے انتخابات کے بدلے سکیورٹی کی ضمانت مانگ لی، یوکرینی صدر نےکہا کہ اگر امریکا اور دیگر اتحادی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور یہ انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔

یوکرینی صدر نے امن منصوبے سے متعلق دستاویز جلد سامنے لانے کا بھی اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اوریورپی پارٹنر امن منصوبے سے متعلق نظرثانی شدہ دستاویز جلد امریکا کو پیش کریں گے۔

زیلنسکی نے کہا امن معاہدے سے متعلق امور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کےساتھ لندن میں طے پائے۔ امریکایوکرین کےلیے حقیقی سکیورٹی گارنٹی چاہتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے