2 روزہ قومی کانفرنس، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطےکا فیصلہ

ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کو 2 روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا۔

ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی سمیت سیاسی رفقاء کی بانی سے ملاقات کرانا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے