پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی: سروے

تازہ ترین گیلپ اور گیلانی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی۔

سروے کے مطابق جن لوگوں نے آن لائن شاپنگ کی ہے، اس میں سے 60 فیصد افراد نے کیش آن ڈیلوری کے ذریعے ادائیگی کی۔

آن لائن سب سے زیادہ 30 فیصد خریداری کپڑوں کی گئی جبکہ گھڑیاں دوسرے نمبر پر رہیں۔

گیلپ اور گیلانی سروے کے مطابق مشہور شخصیت کے طور پر دن گزارنے کا موقع ملا تو 49 فیصد لوگ مذہبی رہ نما یا دانشور بننا پسند کریں گے۔

34 فیصد افراد نے رشتہ قائم رکھنے کے لیے اعتماد کو سب سے ضروری قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے