Popular Posts

وزیراعظم کی نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کی ہدایت

لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اس پروگرام کو تیز رفتاری سے عملی شکل دی جائے تاکہ عوام حقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا پشاور سے کراچی تک ایسی تبدیلی جو صرف باتوں تک محدود نہ ہو بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آئے، ریگولیٹری ریفارمز ایک بڑا انقلابی قدم ہے جو کاروباری برادری اور زرعی صنعت کو سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نےکہا پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا، معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، اب معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے