کراچی ائیرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، نجی ائیرلائن کا عملہ قصوروار قرار

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کے عملے کی جانب سے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں عملے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے عین روانگی کے وقت پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات کیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تحقیقات میں ائیر لائن کاؤنٹر پر موجود اسٹاف کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے