Popular Posts

صدر نے اسلام آبادہائیکورٹ کے طارق جہانگیری کوجج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

صدر مملکت نے وزیرِاعظم کے مشورے پر طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔

صدر پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیےجانے کے بعد ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنےفیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تقرری کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری کا اہل نہ ہونے پر عہدہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے