پی آئی اےکےاثاثے ہزاروں ارب روپےکے ہیں جن کو اونے پونے داموں بیچا گیا، چوہدری منظور

ایک بیان میں چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے اثاثے ہیں جن کو اونے پونے داموں میں بیچا گیا ہے، پی آئی اے کےاثاثے ہزاروں ارب روپےکے ہیں، پی آئی اے نےگزشتہ سال 26 ارب روپےکا منافع کمایا تھا۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 30 جہاز تقریباً 100 ارب روپےکےہیں، ملازمین کا پراویڈنٹ فنڈ 20 ارب اور 8 بلڈنگز تقریباً 50 ارب روپےکی ہیں، 10 ارب روپےکے اسپیئر پارٹس اور ہینگرز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سراسر زیادتی اور ظلم ہے، پی آئی اےکا سیلری امپیکٹ صرف 16 فیصد ہے، پی آئی اےکی نجکاری بڑا اسکینڈل ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے