وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لبرٹی چوک میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئے سال کی آمد پر شاندار آتشبازی کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو لبرٹی مارکیٹ پر آتشبازی کی ذمہ داری سونپی تھی۔آتشبازی کا رات 7 بجے سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اورپہلے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔یہ اپنی نوعیت کی سب سے خوبصورت اور بھرپور آتشبازی کی تقریب تھی۔شہریوں کیلئے اورخاص طور پر فیمیلیز کو آتشبازی سے محظوظ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے