Popular Posts

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے مطابق ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا اور یہ ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنوئیں سے دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ تیل کیساتھ اس کنویں سے یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ تیل و گیس کی دریافت کیلئے زمین میں 5ہزار 170 میٹر کی کھدائی کی گئی، منصوبے میں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے