لاہور: نجی یونیورسٹی میں چند روز کے دوران خودکشی کا دوسرا واقعہ، طالبہ چھت سے کودگئی

پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

پولس کے مطابق طالبہ ڈی فارم کی طالبہ اورنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے جبکہ انتظامیہ نے طالبہ کے چھت سے کودنے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے