کشمیر و ملحقہ علاقوں میں آگ بے قابو، تیز ہواؤں نے شدت بڑھا دی، وسیع علاقہ متاثر

کشمیر اور اس سے متصل علاقوں میں بیلوں اور جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو میں نہ آ سکی، جس نے تیز ہواؤں کے باعث مزید شدت اختیار کر لی ہے۔ چڑیاوالہ اور کشمیر سے ملحقہ بیلے میں بھڑکنے والی آگ رات گئے اچانک تیز ہو گئی، جس کے نتیجے میں وسیع رقبہ اس کی لپیٹ میں آ گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں نے آگ کو پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث نہ صرف قریبی بیلے بلکہ اردگرد کے قدرتی ماحول کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ آگ کے باعث فضائی آلودگی میں اضافے اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریسکیو اور فائر فائٹنگ کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اہلِ دانش کا کہنا ہے کہ ایک معمولی سی لاپروائی بڑے اور ناقابلِ تلافی نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، لہٰذا عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آگ بھڑکانے والے عوامل سے مکمل گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے