Popular Posts

ملک میں منکی پاکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق

حکام کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی 53 سالہ مریض اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل تھا جس کا انتقال ہفتے کے روز دوران علاج ہوا۔

حکام نے بتایا کہ مریض ایم پاکس اور ایچ آئی وی کے ساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے بھی متا ثر تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اب تک ایم پاکس کے 2 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،ایم پاکس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت دسمبر 2023 میں اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، اسے مر ض مقامی طور پر لگا، پاکستان میں ایم پاکس پھیلنے کے واضح شواہد موجود ہیں اورگزشتہ سال پاکستان میں ایم پاکس کے 53 کیس سامنے آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے