Popular Posts

سندھ کے ضلع سجاول میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

حکام کے مطابق سجاول کی بیلو یونین کونسل میں پولیو وائرس سے 4 سال کا بچہ متاثر ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری نے وائلڈ پولیو وائرس کیس کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ پولیو وائرس اب بھی سندھ اور جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں گردش کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق سال 2026 میں اب تک4کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جب کہ اپریل میں ملک بھر میں انسداد پولیو کی نئی قومی مہم شروع کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے