Popular Posts

ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے

اس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل 11 ممالک میں جاری ہے اور اب تک کے نتائج بہترین قرار دیے گئے ہیں جو کہ مریضوں میں مکمل رسولی کو ختم کر دیتی ہے۔

یہ ویکسین انجیکشن کے ذریعے ایسے مریضوں کو لگائی جاتی ہے جن کا کینسر پھیل چکا ہوتا ہے یا دوبارہ لوٹ کر سامنے آتا ہے جبکہ دیگر طریقہ علاج ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

amivantamab نامی ویکسین مریضوں کے جسم کے اندر رسولی کو ایک تہائی سے زیادہ سکیڑ دیتی ہے اور چند ہفتوں کے اندر ڈرامائی تبدیلیاں آتی ہیں۔

کلینیکل ٹرائل کے دوران متعدد مریضوں کی رسولیاں مکمل طور پر گھل کر ختم ہوگئیں۔

برطانیہ کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ (آئی سی آر) کے پروفیسر کیون ہیرنگٹن نے بتایا کہ یہ حیرت انگیز نتیجہ ان افراد میں دیکھنے میں آیا جن کے جسم کیمو تھراپی اور امیونو تھراپی کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرائل میں شامل کچھ مریض ایسے تھے جن کے لیے علاج کے آپشنز بہت زیادہ محدود تھے، تو اس طرح کا فائدہ واقعی دنگ کر دینے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین سے ہر سال دنیا بھر میں ہزاروں مریضوں کو فائدہ ہوگا۔

اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج امریکی شہر شکاگو میں میں ایک کینسر کانفرنس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

اس ٹرائل میں مجموعی طور پر 102 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جو سر اور گردن کے کینسر کے شکار تھے۔

یہ کینسر کی چھٹی سب سے عام قسم ہے اور ان مریضوں کو ویکسین کا استعمال کرایا گیا جس سے 43 مریضوں کی رسولیاں گھٹ گئیں یا مکمل طور پر غائب ہوگئیں۔

محققین نے بتایا کہ اس انجیکشن سے پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں میں بھی ملتے جلتے نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس ویکسین پر اب تک 60 کلینیکل ٹرائلز ہوچکے ہیں اور اسے بنیادی طور پر پھیپھڑوں کے کینسر کے لیے تیار کیا گیا تھا مگر آنتوں، دماغ اور معدے کے کینسر کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ ویکسین 3 طریقوں سے کینسر کو ہدف بناتی ہے۔

یہ کینسر کے پھیلانے والے ریسیپٹر کو بلاک کرتی ہے، اس پروٹین کو بلاک کرتی ہے جو رسولی کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کینسر زدہ خلیات کے راستے کو بلاک کرتی ہے۔

یہ ویکسین مدافعتی نظام کو رسولی پر حملہ کرنے کے لیے بھی متحرک کرتی ہے۔

محققین کے مطابق اس ویکسین کو انجیکشن کے ذریعے دیا جاتا ہے تو اس سے فوری فائدہ ہوتا ہے اور متعدد مریضوں کے لیے زیادہ باسہولت ہے۔

اس کے مضر اثرات بھی معمولی سے معتدل ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے