اس تصویر میں ایک گمشدہ بٹوہ موجود ہے، کیا اسے تلاش کرسکتے ہیں؟اگر نہیں تو جواب لنک میں موجود ہے

مردوں کی جانب سے والٹ یا بٹوے کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے جس میں پیسے اور دیگر قیمتی دستاویزات موجود ہوتے ہیں۔

مگر جب وہ گم ہو جائے تو جس پریشانی کا سامنا ہوتا ہے، اس کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔

ایسا ہی ایک شخص کے ساتھ ہوا جس کا بٹوہ گھر کے اندر غائب ہوگیا اور وہ پورے 2 دن تک اسے تلاش کرتا رہا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈیٹ پر اس شخص نے اس تجربے کے بارے میں بتایا۔

اس نے بتایا کہ یہ گمشدہ بٹوہ پورے وقت باتھ روم کے فرش پر پڑا ہوا تھا مگر وہ اسے 2 دن تک دیکھنے سے قاصر رہا۔

جی ہاں واقعی یہ بٹوہ باتھ روم کے ماحول میں اس طرح گم ہوگیا کہ اسے دیکھنا ناممکن ہوگیا۔

حالانکہ وہ شخص 2 دن کے دوران متعدد بار باتھ روم آیا مگر پھر بھی وہ اسے دیکھنے سے قاصر رہا۔

جیسا آپ اوپر تصویر دیکھ سکتے ہیں جس میں وہ بٹوہ بھی موجود ہے مگر بہت کم افراد اسے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا کیونکہ وہ بھی اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

کیا آپ اس بٹوے کو دیکھنے میں کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو تصویر میں دائیں جانب درمیان میں موجود ٹائل کو غور سے دیکھیں۔

یہ بٹوہ اس ٹائل کے اوپر ایسے انداز سے گرا ہوا تھا کہ بظاہر ٹائل کا حصہ ہی محسوس ہوتا ہے۔

اس تصویر میں ایک گمشدہ بٹوہ موجود ہے، کیا اسے تلاش کرسکتے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے