میرپور آزاد کشمیر: زمین کے تنازع پر تہرے قتل کی لرزا خیز واردات، 7 افراد زخمی

میرپور آزاد کشمیر کے علاقے کھڑی شریف کے قریبی گاؤں برسالی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زمین کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ اور تشدد کے واقعات پیش آئے، جس سے موقع پر ہی تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے سات افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خرم اقبال اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے