برطانوی خاتون کیساتھ انوکھا واقعہ، زوردار جمائی لینے سے گردن کی ہڈی سرک گئی

 کیا آپ نے سوچا ہے کہ  جمائی کسی انسان کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے؟  یہ حقیقت ہے کیوں کہ برطانیہ میں زوردار جمائی لینے  سے 36 سالہ خاتون کی گردن کی ہڈی اپنی جگہ سے سرک گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افسوسناک واقعے کی صبح ہیلی بلیک نامی برطانوی خاتون اپنی بیٹی کو دودھ کی بوتل دینے کیلئے اٹھی تھیں جہاں ہیلی کی نظر جھولے میں جمائی لیتی بیٹی پر پڑی تو وہ خود بھی اپنی جمائی کو نہ روک سکی۔

جمائی کے دوران ہیلی کو اپنے جسم میں کرنٹ سا محسوس ہوا اور اس کا اٹھا بازو ہوا میں معلق رہ گیا،  گڑ بڑ محسوس ہونے پر ہیلی نے اشارے سے شوہر کو ایمبولینس بلانے کیلئے کہا ، ہیلی کو جب اسپتال لے جایا گیا تو اس وقت وہ  شدید درد میں مبتلا تھیں تاہم ڈاکٹر بھی فوری طور پر ہیلی کے درد کی وجہ نہ جان سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے