اوپر دیے گئے معمے کا جواب دے سکتے ہیں جو درحقیقت بچوں کی ریاضی کا ایک سوال ہے۔
ویسے تو اس میں کچھ بھی زیادہ مشکل محسوس نہیں ہوتا۔
مگر سوال کو کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ بہت کم افراد کا جواب درست ہوتا ہے۔
اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں سیب، کیلے اور ناریل موجود ہیں۔
تصویر کے سب سے اوپر 3 سیبوں کو دیا گیا ہے اور ان کی مجموعی قدر 30 بتائی گئی ہے۔
اس کے بعد دوسری قطار میں ایک سیب جمع 4 کیلے جمع 4 کیلے ہیں جس کی قدر 18 بن گئی ہے۔
تیسرے میں چار کیلے اور 2 آدھے آدھے ناریل موجود ہیں جن کو تفریق کرنے پر 2 جواب آتا ہے۔
سب سے نیچے ایک سیب، کیلے اور ناریل کو دیکر پوچھا گیا ہے کہ ان کی مجموعی قدر کیا ہے۔
اس سوال کا جواب آپ کو سوچ کر اور اوپر موجود پھلوں کی انفرادی قدر کو مدنظر رکھ کر دینا ہوگا۔
ویسے اس کا جواب 14 ہے یعنی ایک سیب (10)، تین کیلے (3) اور آدھا ناریل (ایک) کو جمع کرنے پر 14 جواب آئے گا۔
ویسے تو اس کا جواب مختلف بھی ہوسکتا ہے جیسے جمع کے بعد ضرب، مگر جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ بچوں سے پوچھا جانے والا سوال ہے جس میں سادہ جواب کو ترجیح دی گئی۔


