Popular Posts

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کریں گے، کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی، اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونلز اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے ، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشان 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے ۔

الیکشن شیڈول کے مطابق اسلام آباد کے بلدیتی انتخابات کیلئے پولنگ 15 فروری کو ہوگی، 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے