Popular Posts

جماعت اسلامی کا کراچی کے کئی اہم مقامات پر آج دھرنے دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کے اعلامیے کے مطابق شہر کی بڑی و مرکزی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر شام 5 بجے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نورانی کباب ہاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے۔

دیگر مقامات میں اسٹارگیٹ شاہراہِ فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ، تبت سینٹر، موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی، حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، حیدری نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، سہراب گوٹھ اور اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پر دھرنے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ سسٹم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے