Popular Posts

حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا۔

یونیسف، ورلڈفوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔

مزید برآں تیسرے مرحلے میں طلبہ و اساتذہ کے لیے کٹس لے جانے والے کنٹینرز کی کلیئرنس بھی دی جائے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اقوام متحدہ کی امداد کیلئےجزوی طور پر کھولا گیا ہے،ہمارا افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم سرحد و تجارت تاحال بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے