سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ہلڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، معاملے کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےساتھ آنے والوں کےصرف ناموں کی فہرست دی، اپوزیشن کی دی گئی ناکافی لسٹ کے باعث شناخت میں مشکلات ہوئیں، مطیع اللّٰہ برقی نام کے شخص نے جھوٹ بول کر اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ صوبائی وزیرکے پی مینا خان نے تصدیق کی کہ مطیع اللّٰہ برقی ایم پی اے اشفاق نہیں، مطیع اللّٰہ برقی کوباہر جانےکا کہنے پر انہوں نے سکیورٹی سے ہاتھا پائی اورگالم گلوچ کی، اپوزیشن نےکہا تھا کہ شناخت کے لیے 2 پی ٹی آئی ارکان مین گیٹ پر رہیں گے، جو نہ ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی لسٹ میں شناختی کارڈ نمبر، تصاویر،گاڑیوں کے نمبر میں سےکچھ نہیں تھا، مکمل ڈیٹا نا ہونے کے باعث شناخت میں مشکلات آئیں، اسمبلی سکیورٹی نے تحمل سے شناخت کا کہا جس پرگالم گلوچ اور دھکم پیل کی گئی، اپوزیشن کی جانب سے دی گئی لسٹ میں سزا یافتہ حیدر مجید کا نام بھی شامل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے