Popular Posts

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا

بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر رابطہ ہوا یا انھوں نے کوئی رابطہ کیا تو عوام کو ضرور بتائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

واضح رہے گزشتہ روز جیو نیوز کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 10روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے