ائیرپورٹ پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی کرغزستان کے صدر کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے پرچم تھامے بچوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے کرغزستان کے صدر کو پھول پیش کیے۔
کرغزستان کے صدر نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔


