ویلڈن ایس ایچ او تھانہ ککرالی کی زیرِ نگرانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل میں سوار ہونے کے بہانے لوٹنے والے خطرناک ڈکیت ثاقب بیر کھرانہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شہریوں کو لفٹ دینے یا لفٹ لینے کے بہانے اعتماد میں لے کر اپنے جال میں پھنسا لیتا اور بعد ازاں نقدی و قیمتی سامان سے محروم کر دیتا تھا۔ ملزم کی سرگرمیوں سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا تھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دورانِ تفتیش مزید انکشافات اور ساتھیوں کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
تھانہ ککرالی پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک ڈکیت گرفتار


