سندھ: بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ جاری، 329 بچے وائرس سے متاثر
حکام کے مطابق صوبہ سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ جاری ہے جس کے تحت صوبے میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوچکے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ڈیٹاکے مطابق متاثرہ بچوں میں 188 لڑکے اور 141 لڑکیاں شامل ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ سندھ میں روزانہ بچوں کے اوسطاً 3 سے 4 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آرہے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 2026 کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے مجموعی طور پر 894 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے جنوری میں 294، فروری میں 324 اور مارچ میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

