تھانہ ککرالی میں جرائم میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار

تھانہ ککرالی کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ آئے روز ہونے والی وارداتوں نے شہریوں کا احساسِ تحفظ بری طرح متاثر کیا ہے اور اہلِ علاقہ خود کو اپنے ہی گھروں میں غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

تازہ واقعے کے مطابق بسلسلہ روزگار بیرونِ ملک مقیم ایک شہری سکنہ سرسال کے گھر سے نامعلوم چور اہلِ خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ ککرالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ ککرالی کی حدود میں بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، مؤثر پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے