کوٹلہ ارب علی خان / ڈیرہ جکھڑ کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاؤں ڈیرہ جکھڑ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنما چوہدری یاسر الطاف جکھڑ نے تحریکِ لبیک پاکستان سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کے اس فیصلے نے علاقے کی سیاسی فضا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔چوہدری یاسر الطاف جکھڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے طویل مشاورت اور حالات کے باریک بینی سے جائزے کے بعد کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ آئندہ سیاست میں عوامی خدمت اور علاقائی مسائل کے مؤثر حل کے لیے ایک نئے راستے کا انتخاب کریں گے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ جکھڑ اور کوٹلہ علی خان کی مقامی سیاست میں یہ پیش رفت اہم سمجھی جا رہی ہے، جبکہ عوام کی نظریں چوہدری یاسر الطاف جکھڑ کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر مرکوز ہیں۔تحریکِ لبیک پاکستان کی مقامی قیادت کی جانب سے خبر فائل کیے جانے تک کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔



