Popular Posts

راولپنڈی میں ڈاکٹرز نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

والدین نے بچے کے زندہ ہونےکی تصدیق کی تو بچے کو فوری وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا۔

والدین نے بتایا کہ گزشتہ روزبچے کی پیدائش ہوئی، بچے کی حالت خراب تھی، بچے کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹرز نے میت لواحقین کے حوالے کرنے کی تصدیق بھی کی۔

والدین نے جب بچہ وصول کیا تو اس کی سانس چل رہی تھی، آکسیجن ماسک لگے بچے کو سانس لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ بچہ Lazarus syndrome کا شکار تھا جس میں سانس مدہم ہو جاتی ہے، معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے