ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبدالمنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں علاوہ ازیں وہ امریکہ سے نیول وار کالج کمانڈ کورس کوالیفائیڈ ہیں۔ اس وقت وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔ وائس ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کا سروس کیریئر نہایت شاندار ہے اور انہیں کمانڈ اور سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اس وقت وہ ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (سپلائی) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (ایڈمن) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ وائس ایڈمرل فیصل امین نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ، آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر میں مختلف کمانڈ اور سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس راج شاہی اور پی این ایس عالمگیر، 18 ویں ڈسٹرائر سکواڈرن کی کمانڈ اور کمانڈر سرفیس ٹاسک گروپ-1 کے فرائض شامل ہیں۔ اس وقت وہ کمانڈر کوسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فلیگ آفیسر کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔
ریئر ایڈمرلز عبدالمنیب، احمد سلمان اور فیصل امین کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی


