ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات، معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی سے وضاحت طلب

الیکشن کمیشن کی جانب سے شفیع اللہ جان کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شفیع اللہ جان 7 روز میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، تصدیق شدہ شواہد پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شفیع اللہ جان نے الزام لگایا تھا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوئے، فارم 45 کو اپلوڈ نہیں کیا گیا، کمیشن نے معاملے کا جائزہ لیا، کوئی شواہد نہیں ملے۔

شفیع اللہ جان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اہلیہ کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے