گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی سے متعلق جیل انتظامیہ کا مؤقف درست ثابت ہوا۔
وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا یہ طے تھا کہ ڈکٹیشن سے کوئی کام نہیں ہوگا، ملاقات جیل انتظامیہ کرائے گی۔
یاد رہے کہ عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد عظمیٰ خان نے بتایا کہ بھائی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ عمران خان غصے میں ہیں اورانہوں کہا کہ مجھے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، کسی سے کمیونی کیشن نہیں ہے۔


