لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد نے کہا کہ جھگڑے اور فساد ملک کو کبھی آگے نہیں لے کرجاتے، نواز شریف کو آگے آکر ملکی حالات کو ٹھیک کرنا چاہیے، وزیراعظم شہبازشریف کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔
دوسری جانب وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہمیں آج نیشنل ڈائیلاگ اور سیاسی میثاق کی ضرورت ہے،سیاسی اورم عاشی استحکام کےبغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو سازش کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، سیاسی عدم استحکام اس وقت ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں مکالمے سے انکار کرتی ہیں۔


