عمران خان اصول پرست نہیں 200 فیصد مفاد پرست شخص ہے، خواجہ آصف

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساری زندگی ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی اگر اپنا ہاؤس ان آرڈرکرلے توبات آگے بڑھ سکتی ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے متعدد بارپی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، مذاکرات کی دعوت کے جواب میں دوسری جانب سے شرائط رکھی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل پی ٹی آئی کے وزیرکے بیان کی وجہ سے پورا ایوی ایشن سیکٹر بیٹھ گیا تھا، پی آئی اے کی گزشتہ روز کامیاب بولی لگی، حکومت کے پاس پی آئی اےکے اب بھی 25 فیصد شیئرز ہیں، 4 سال سے جس طرح پی آئی اے چل رہی تھی اس طرح تو بندہوجاتی، نجکاری سے قومی ائیرلائن کی سروسز میں بہتری آئےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے