جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پرپاکستان کا وقار بلند ہوا، رضوان سعید شیخ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے مابین متعدد روابط قائم ہوئے، اور پاکستان کی اس کامیاب سفارت کاری کا کریڈٹ قیادت کو جاتا ہے۔

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کی امریکا کے ساتھ طویل شراکت داری ہے، امریکا میں پاکستان کی سفارتکاری کامیابی سے جاری ہے اور مستقبل میں پاک امریکا شراکت داری میں مزید بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سلامتی کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، پاک امریکا شراکت داری عالمی امن و استحکام کیلئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے