تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع موضع لنگڑیال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کو گولیاں لگیں، جسے فوری طور پر زخمی حالت میں سول ہسپتال کوٹلہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
علاقہ مکینوں میں واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جبکہ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


