کھاریاں واپڈا کی نااہلی بے نقاب، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 23، بل 25 اتوار کو تقسیم

کھاریاں میں واپڈا حکام کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر عوام کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔ صارفین کو بجلی کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 مقرر کی گئی، جبکہ بل 25 تاریخ بروز اتوار کو گھروں میں تقسیم کیے گئے، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بل تاخیر سے تقسیم ہونے کے باوجود مقررہ تاریخ کے بعد جرمانے اور اضافی چارجز عائد کیے جاتے ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب بل مقررہ وقت پر فراہم ہی نہیں کیے گئے تو بروقت ادائیگی کیسے ممکن ہے؟متاثرہ صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور بل جمع کرانے کی تاریخ میں مناسب توسیع کی جائے تاکہ عوام کو غیر ضروری جرمانوں سے بچایا جا سکے۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ واپڈا کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے اعتماد مجروح ہو رہا ہے، جس کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے