کوٹلہ کے گاؤں لنگڑیال میں نمازِ جنازہ کے دوران فائرنگ، نوجوان زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاؤں موضع لنگڑیال میں نمازِ جنازہ کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں لنگڑیال میں نمازِ جنازہ جاری تھی کہ اسی دوران نبیل عرف بلا لنگڑیال نے مبینہ طور پر محمدی نامی نوجوان پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے فوراً بعد جنازہ میں موجود افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔فائرنگ کے واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے