پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔…


