ریسکیو کے مطابق حادثہ راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک مسافر وین دریا میں جاگری۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر 8 سے 10 افراد گاڑی میں ہو سکتے ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل آئے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے 3 لاشیں دریا سے نکال لی ہیں اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔


