میرپور آزاد کشمیر: خالق آباد کے قریب مسٹ یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، 25 سے زائد طالبات زخمی

میرپور آزاد کشمیر: خالق آباد کے قریب مسٹ یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، 25 سے زائد طالبات زخمیمیرپور آزاد کشمیر کے علاقے خالق آباد کے قریب مسٹ یونیورسٹی کی طالبات کو لے جانے والی بس ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 25 سے زائد طالبات زخمی ہو گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں چار طالبات کو سر پر چوٹیں آئیں، جبکہ دیگر طالبات کو معمولی نوعیت کی انجریز لاحق ہوئیں۔ خوش قسمتی سے تمام طالبات اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم سے محفوظ رہیں اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر میرپور حسام ساجد فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی طالبات کی عیادت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریسکیو اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمی طالبات کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے