Headlines

نواب شاہ: مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق مہران ہائی وے بوچھیری کے مقام پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق نواب شاہ کے نواحی علاقے سے تھا۔ دوسری جانب…

Read More

اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا ملک بن گیا

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کردیا ہے، جس کے بعد اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نےپاکستان کیلئے نوکریوں…

Read More

پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیش کی قومی ائیر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلا دیشی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی منظوری…

Read More

ای سی سی نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو 4 ارب 77 کروڑ مالی امداد کی منظوری دیدی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولز کے قیام کے لیے 5 ارب 76 کروڑ روپے اور یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظور دی گئی ہے۔ ای سی سی نے دانش اسکولز میں پبلک…

Read More

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 16 جنوری کو طلب کرلیا۔ یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب…

Read More

سانحہ گل پلازہ میں لوگوں کو ریسکیو نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے: صدر انجمن تاجران سندھ

جاوید قریشی نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعے میں مالی اور جانی نقصان تاجروں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور الزامات بھی ہم پر ہی لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، 34 گھنٹے میں بھی ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوا،…

Read More

ہر ماں کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی میں سب سے خوبصورت نظر آئے، بختاور بھٹو زرداری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی پر اپنی تیاری اور دیدہ زیب لباس کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور…

Read More

مٹیاری ہالہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر ٹائر پھٹنے سے مسافر وین پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریلر الٹنے سے وین میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو آپریشن 7 گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران قومی شاہراہ دونوں اطراف سے بند رہی اور کراچی سے پنجاب جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، تاہم رات گئے متاثرہ شاہراہ پر…

Read More

امریکا میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ کے سست عمل پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت 18 ہزار افغان شہریوں امریکا میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے…

Read More

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، ان کا ایجنڈا بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے: رانا ثنااللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی لیکن تحریک انصاف کا ایک ہی راستہ بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ ایک گروہ اس بات پر تلا ہوا ہے کہ افراتفری ، انارکی اور فتنہ پھیلایا جائے، جب یہ…

Read More