Headlines

مشین میں بال الجھنے سے چینی خاتون کا کان کٹ گیا، ڈاکٹرز نے کان پیر میں کیوں لگایا؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آغاز میں چینی خاتون کے ساتھ کام کے دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے کے دوران فیکٹری کی ہیوی مشینری میں خاتون کے بال الجھ جانے سے خاتون نے اپنا بایاں کان، سر اور جلد کا کچھ حصہ کھو دیا۔ اس حادثے کے دوران…

Read More

چوہدری یاسر الطاف جکھڑ نے تحریکِ لبیک کو خیرباد کہہ دیا

کوٹلہ ارب علی خان / ڈیرہ جکھڑ کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاؤں ڈیرہ جکھڑ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنما چوہدری یاسر الطاف جکھڑ نے تحریکِ لبیک پاکستان سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کے اس فیصلے نے علاقے کی سیاسی فضا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔چوہدری یاسر…

Read More

کوہستان اسکینڈل، ملزم نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دیدی

نیب ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا، ملزم اور اس کی اہلیہ کے نام پر 10 ارب روپے کی گاڑیاں، بنگلے، پلازے، سونا اور دیگر اثاثے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی ڈمپر ڈرائیور کے نام پر خریدے گئے۔ نیب ذرائع…

Read More

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟

لندن میں سمرٹائم ختم ہونےکا وقت آن پہنچا جس کے بعد اب وہاں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے ایک بجا دیاجائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ گھڑیوں میں وقت…

Read More

گھوٹکی: پولیس کا کچے کے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں کا صفایا کرنےکا دعویٰ

ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کچے کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، 14 مسافروں کے اغوا کے بعد آپریشن کرنا پڑا، آپریشن کر کے کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی سے ڈاکوؤں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق آپریشن کے…

Read More

قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے: مشیر نجکاری محمد علی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا تھا قومی ائیرلائن ایک زمانے میں بہت اچھی ائیرلائن تھی، اب تک قومی ایئرلائن کے 100 طیارے ہونے چاہییے تھے، آج قومی ائیرلائن کے صرف 18 جہاز چل رہے ہیں، قومی ائیرلائن کے آپریشنل 18 میں سے 12…

Read More

اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ نائب وزیر اعظم آج شام جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےغیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔

Read More

دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز جو 29 گھنٹے کا سفر کرکے اپنی منزل پر پہنچے گی

مگر اب پہلی بار ایک طیارہ ایک روٹ پر 24 گھنٹے سے زائد وقت تک پرواز کرنے کے لیے تیار ہے۔ جی ہاں واقعی چائنا ایسٹرن ائیرلائنز دنیا کی طویل ترین پرواز کو متعارف کرانے والی ہے جو 12 ہزار 427 میل کا سفر طے کرے گی۔ چین اور ارجنٹینا کے درمیان اولین پرواز 4…

Read More

ہم حماس کو غیرمسلح کرنے نہیں جائینگے، اس حوالے سے سول ملٹری قیادت میں بڑی وضاحت ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ میں نائب وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان صرف قیام امن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان سے ہزارعلما کا کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی نہ کرنے کا فتویٰ خوش آئند ہے، افغانستان کی طرف سے اعلان کے بعد ہمیں اس کے اثرات دیکھنا ہوں گے، ہم…

Read More

کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا معاملہ، باپ بیٹے نے تینوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، اعتراف جرم کے بعد باپ بیٹے کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے قتل کی وجوہات معاشی تنگی بتائی ہے، تاہم معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی…

Read More